لندن : (جیو ڈیسک) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولیئن روجرز کو ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہو گئی۔
لندن میں ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر جین جولیئن روجرز کو ڈنمارک کے فریڈرک نیلسن اور برطانیہ کے جوناتھن مرے پر مشتمل جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔
پہلے دو سیٹس نیلسن اور مرے کی جوڑی نے سات چھ اور سات چھ کے اسکور سے جیتے۔ لیکن اگلے دو سیٹس میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے سات چھ اور سات پانچ سے فتح پائی۔ لیکن آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصام الحق کی جوڑی کو سات پانچ سے شکست ہوئی۔