انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں آٹ کلاس کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم اب ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی کیلئے پرعزم دکھائی دیتی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلی سیریز انیس سوچوہتر میں کھیلی گئی جو پاکستان نے دوصفر سے جیت لی۔لیکن اس کے بعد باہمی اڑسٹھ میچز میں انگلینڈ کا پلہ بھاری رہا۔جس نے اٹھائیس کے مقابلے میں گرین کیپس کیخلاف اڑتیس فتوحات کوگلے لگایا۔ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کے علاوہ تیرہ باہمی سیریز میں سے نوانگلینڈ اوردو پاکستان نے جیتیں دوبرابری پرختم ہوئیں۔انگلینڈ کا بہترین اسکور سات وکٹ پر تین سو تہتر اور پاکستان کا چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سوترپن رنز ہے۔انگلش ٹیم کا کمترین اسکورایک سوبائیس اور پاکستان کا چوہتر رنز رہا۔