وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

Julian Assange

Julian Assange

آسٹریلیا : (جیو ڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے آسٹریلوی سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نظر بند ہونے کے باوجود جولین اسانج نے آسٹریلوی سینٹ کی نشست کے لئے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وکی لیکس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے علاقے کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والیجولین اسانج اپنے خلاف جاری مقدمے کے باوجود سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ وکی لیکس نے آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ کے مقابلے پر اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا بھی اعلان کیا۔سینٹ کے انتخابات اگلے سال ہوں گے۔