ویانا : (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی سرپرست اعلیٰ شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آٹھ اپریل بروز اتوار شام چھ بجے یورپ ٹائم کے مطابق ایک پُروقار عالمی منہاج ورکرز کنونشن میں پاکستان کے 222 منہاج سنٹر اور یورپ بھر کے تمام سنٹروں اور عرب ممالک کے منہاج مرکزوں اور انڈیا ،امریکہ، سے منہاج ٹی وی سے براہِ راست کینڈا سے ورکروں ، منہاجین،رفقائ، عہدیداران،یوتھ لیگ ،ویمن لیگ سے خطاب فرمایا اور براہِ راست تقریباً تمام دنیاکے ممالک کے سنٹروں سے شیخ السلام نے منہاج ٹی وی کے ذریعے مبارک باد دی۔
شیخ السلام کے خطاب سے قبل لاہور پاکستان مرکز منہاج القرآن میں ایک بڑی سکرین نصب کی گی تھی کے ذریعے ایک بہت بڑا اجتماع ہوا اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد رحیق عباسی اور سنیئر ناظم نائب شیخ زاہد فیاض نے پوری دنیاکے منہاجین ورکروں سے منہاج ٹی وی کے ذریعے خطاب کیا۔ اور لاہور ورکرز کنونشن کی نظامت علامہ مجتبیٰ علوی نے کی۔ شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جب کینڈا سے براہِ راست ورکروں سے خطاب کیلئے آئے تو پوری دنیاکے مراکز میں موجود حاضرین نے کھڑے ہوکر اپنے قائد کا استقبال کیا بلکہ دیدار کرکے خوشی محسوس کی ۔ شیخ السلام نے اپنے خطاب سے قبل پوری دنیا خصوصاً یورپ بھر کے منہاج مرکز سنٹروں کی فہرست میں نام پڑھ کر شکریہ اداکیا اور عالمی ورکرز کنونشن پر مبارک باد دی اور دورہ انڈیا پر روشنی ڈالتے ہوئے عالم اسلام کی تاریخ میں اتنے بڑے استقبال اور انتظامات پر انڈیا کے عوام کا شکریہ اداکیا اور انہیں مبارک باد پیش کی اور انڈیا کے دورے کو کامیاب تاریخی قرار دیا اور کہا کہ 31 سالہ دور میں لاکھوں کا اجتماح انڈیا میں کبھی نہیں ہوا۔ ہر ایک اجتماح ایک سے بڑھ کر ایک تھا۔
انڈیا کے لوگ میرے لئے نہیں آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں جمع ہوئے تھے۔اس لیے منہاج القرآن انڈیا کو خود مختار بنایا ہے جس طرح پاکستان میں تنظیم خود مختار ہے ۔ اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میری پاکستان میں غیر موجودگی میں آپ لوگوں نے اعتکاف اور میلاد کانفرنس میں لاکھوں لوگ شریک ہوئے آپ سب کو مبارک ہو۔ عالمی میلاد کانفرنس میں سخت سردی اوپر سے بارش میں آپ لوگوں کا وہاں موجود رہنا اور لاکھوں میں ایک معجزا ہے ۔
شیخ السلام نے منہاجین ورکرز کنونشن میں اعلان کیاکہ مجھے پاکستان کی مجلس شوریٰ نے سیکورٹی کی بنیاد پر پاکستان آنے سے روکا ہوا ہے مگر آج میں ان کی نہیں سنوں گا میں آپ کو خوشخبری سناتا ہوں میں آپ سے ملنے نومبر 2012 میں پاکستان آؤنگا جونہیی شیخ السلام نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ورکرز خوشی سے بھنگڑا ڈالنے لگے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجاکر شیخ السلام کاپاکستان آنے کے اعلان کو خوش آمدید کہا۔ خطاب جاری رکھتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں انتحابات کو ایک فریب اور عوام سے دھوکا قرار دیا کہاکہ ہم اس کا حصہ نہیں بنے گے آج جو دینی قوتیں نظام بدلنے کی بات کرتی ہیں میں نے 14 سال قبل یہ کرکے دیکھ لیا پاکستان کا موجودہ نظام ہی خراب ہے اس نظام سے ٹکرانا ہوگا پر ورکرز اُٹھ کھڑا ہو۔ انہوں نے بیداری شعور پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی اور اہل بیت کے ساتھ اہل سنت جماعت کی محبت پر روشنی ڈالی۔
شیخ السلام کا عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب تقریبا ً تین گھنٹوں پر محیط تھا انہوں نے سیاچن پر فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کی ان مرحوم کیلئے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ پوری دنیاکے منہاج سنٹروں میں شیخ السلام کے خطاب کو کینڈا سے منہاج ٹی وی پر براہِ راست سنایا گیا اور اسی طرح منہاج القرآن آسٹریا یں منہاج سنٹر میں منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی خواجہ محمد نسیم کی زیر قیادت شیخ السلام کے براہِ راست خطاب کوسننے کیلے انتظامات کیے گئے تھے جس میں تمام عہدیداران منہاج ویلریر آسٹریا کے صدر حاجی ملک محمد شفیح اعوان، امیر حفیظ اللہ قادری ،ناظم محمد نعیم رضا، شیخ محبوب عاصم، سلیمان صدیق، حاجی محمد ندیماعوان ، منہاج میڈیا کوارڈینیٹر محمد اکرم باجوہ، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ اور رفقاء کثیر تعداد میں موجود تھے اور منہاج سنٹرمیں ایک بڑی ٹی وی سکرین نصب کی گی تھی۔ شیخ السلام نے آخر میں اُمت مسلمہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی امن وامان اور منہاجین کیلئے خصوصی دعا کی۔ منہاج القرآن آسٹریا منہاج سنٹر میں شیخ السلام کے خطاب کے بعد حاضرین کو منہاج ڈنر پیش کیا گیا۔