لاہور (جیوڈیسک) اولمپکس گیمز کا نام استعمال کر کے ویزوں کا جھانسہ دینے والی میڈم بابری کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق نزہت صبا عرف میڈم باوری تیرہ مقدمات میں مطلوب تھی اور یہ لوگوں کو باہر کے ویزوں کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورتی تھی اور اب اولمپک گیمز کے ویزوں کے لئے اشتہار دے کر لاکھوں روپے کی رقوم بٹور چکی ہے۔میڈم باوری نے فیصل ٹاون میں اپنا آفس بنا رکھا تھا جہاں وہ لوگوں کو باہر بھجوانے کا کاروبار کرتی تھی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ میڈم باوری سے پوچھ گچھ کے ذریعے پاسپورٹ ، نادرہ اور ایف آئی اے کے ان اہلکاروں تک پہنچا جائے گا جو جعلی ویزوں ،پاسپورٹ بنوانے اور لوگوں کو باہر بھجوانے میں ملوث ہوں گے۔