ویمنز ورلڈ ٹی ٹوینٹی (جیوڈیسک) تیسرے ویمنز ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے دی جبکہ جنوبی افریقہ نے میزبان سری لنکا کو چھ وکٹ سے ہرادیا۔ ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم جمعرات کو انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔ ویمنز ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لیکن میزبان ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم اناسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف چار وکٹ پر حاصل کرکے میچ چھ وکٹ سے جیت لیا۔ ٹریشا چیٹی تینتیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔
افتتاحی روزہونے والید وسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیزکے خلاف نو وکٹ پرایک سو سترہ رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے ڈینڈرا ڈوٹن کے اٹھاون اور اسٹیفنی ٹیلر کے پینتیس رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف اٹھارہویں اوور میں تین وکٹوں پر حاصل کرکے میچ سات وکٹ سے جیت لیا۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔گروپ اے میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ کل انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔