ویمنز ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز نے کیویز کو 48 رنز سے ہرا دیا

Womens Worldcup

Womens Worldcup

ویمنز ورلڈ کپ (جیوڈیسک) ویمنز ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو اڑتالیس رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے بعد ویسٹ انڈیز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیزکی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو سات رنز بنا سکی۔ اسٹیفنی ٹیلر انچاس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی۔ مولنا نیلسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو ایک سو انسٹھ رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ریچل پریشٹ چھتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہی۔ اس جیت کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم عالمی کپ میں دوسرے پر آگئی ہے۔ آسٹریلیا پہلے پر اور دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔