وینا ملک نے بھارتی میگزین کو10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

veena malik

veena malik

بھارتی میگزین میں قابل اعتراض تصاویر کی اشاعت کے بعدادکارہ وینا ملک نیایف ایچ ایم میگزین کیایڈیٹرکبیر شرما کو دس کروڑروپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متنازع تصاویر شائع کرنے پر میگزین اورانٹرنیٹ سے شائع شدہ مواد واپس لیا جائے اوراس سے وینا ملک کی شہرت کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلیے دس کروڑروپے ہرجانہ اداکیا جائے۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پرفوجداری مقدمہ قائم کی جائے گا۔
وینا ملک کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ کی میگزین کیساتھ تصاویر کھینچنے کا معاہدہ ہوا تھا اور جو تصاویرانٹرنیٹ پرجاری کی گئیں وہ کمپیوٹرٹیکنالوجی کے ذریعے اصل تصویرکے ساتھ تبدیل کی گئی ہیں ۔