وینزویلا (جیوڈیسک) کراکس وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز کو دوبارہ کینسر لاحق ہو گیا ہے،وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے کہا ہے کہ انھیں دوبارہ کینسر ہوگیا ہے جس کے علاج کے لیے وہ کیوبا جائیں گے۔58 سالہ ہیوگو شاویز نے گزشتہ سال کیوبا میں کینسر کا علاج کرایا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل صحت یاب قرار دیا تھا۔
تاہم وینزویلا کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیگو شاویز نے بتایا کہ انھیں دوبارہ کینسر کا عارضہ لاحق ہوگیا ہے اور سرجری کے لیے وہ دوبارہ کیوبا جائیں گے۔ ہیگو شاویز نے اعلان کیا کہ ان کی عدم موجودگی میں حکموتی ذمے داریاں نائب صدر نکولس مدورو سنبھالیں گے۔