وینزویلا : (جیو ڈیسک)وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز کینسر کے علاج کے بعد کیوبا سے واپس وینزویلا پہنچ گئے ہیں۔ صدر شاویز کو تین ہفتے قبل کینسرکے علاج کیلئے ہوانا کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ شاویز نے وطن واپسی کے بعد ٹی وی پراپنے خطاب میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ قوم اور ملک کی ترقی کے لئے کام جاری رکھیں گے۔
صدرشاویز رواں سال اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔عوامی جائزوں کے مطابق انیس سو نناوے سے وینزویلا کی صدارت سنبھالنے والے ہیوگو شاویز کی مقبولیت اب بھی مخالفین سے زیادہ ہے۔