سندھ (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور ٹاؤنز کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی کراچی کے ٹاؤنز میں ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرنا شروع کردیئے ہیں۔محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے اجرا کے تیرہ روز بعد بھی کراچی حیدرآباد میرپور خاص سکھر اور لاڑکانہ کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے اور کراچی کے اٹھارہ ٹاؤنز کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
تاہم کراچی کے مختلف ٹانز میں ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ بلدیات نے سابق وزیر داخلہ منظور وسان کے بھائی نادر وسان کو ایڈمنسٹریٹر گڈاپ ٹاؤن ،مسرور میمن کو ایڈمنسٹریٹر بن قاسم، رحمت اللہ شیخ کو ایڈمنسٹریٹر صدر ٹاؤن، محمد رئیسی کو ایڈمنسٹریٹر لیاری اورنعیم الحق آفندی کو ایڈمنسٹریٹر گلشن اقبال ٹاؤن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔