کراچی: ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خا ن نے کہا کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں اور ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کی نعمت عظیم ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پوری حیات طیبہ میں انسانیت کی خدمت کی اور اپنی امت کو بھی تعلیمات دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے 12 ربیع الاول کے سلسلے میں مختلف یونین کونسلوں میں مساجد،جلوس کی گذرگاہوں ،نعت خوانی کے مقامات اور امام بارگاہوںکے اطراف صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے موقع پر کہی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسرانفرا طارق مغل ، اسسٹنٹ ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ محمد یاسین اور ٹائون کے دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خا ن نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں بھی صحت و صفائی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ماہ ربیع الاول کے موقع پر عوام الناس کو صحت و صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے اس سلسلے میں محکمہ سولڈویسٹ کے افسران و عملہ مربوط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ 12 ربیع الاول سے قبل تمام مساجد،جلوس کی گذرگاہوں ،نعت خوانی کے مقامات اور امام بار گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی میں کوئی کمی بیشی نہ رہے کیونکہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑا تہوار ہے اس موقع کی مناسبت سے کورنگی ٹائون کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے۔