ٹائون انتظامیہ عوام کے مسائل کو محسوس کر کے ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔سمیع خان

کراچی : ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ عوام کے مسائل کو محسوس کر کے ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ان خیا لات کا اظہارایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مقامی ہسپتال میں بینک ATM مشین کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ کاٹی کے سابق چیئر مین ایس ایم منیر ،ہسپتال انتظامیہ و ڈاکٹرز بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ہسپتال میں کورنگی ٹائون کی عوام الناس کیلئے جہاں علاج معالجہ کی سہولت موجود ہے وہی بینک ATM مشین کی سہولت بھی دی گئی ہے تاکہ علاج کے لئے آنے والے عوام الناس اس ATM مشین سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیںایڈمنسٹریٹر وچیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مزید کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

اس مقصد کے تحت ٹائون انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ٹائون انتظامیہ نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیںاور کورنگی ٹائون کی تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی بنیادی سہولیات و ضروریات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

Opening ATM MACHINE IN HOSPITAL

Opening ATM MACHINE IN HOSPITAL