ٹائی ٹینک کو ڈوبے سو سال ہوگئے

titanic

titanic

ہانگ کانگ: (جیو ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز ٹائی ٹینک کو ڈوبے سو سال ہوگئے۔ برسی کی تقریبات منانے کیلئے ایک جہاز گہرے سمندر میں اس جگہ کیلئے روانہ ہوچکا ہے جہاں ٹائی ٹینک ڈوبا تھا۔ آج سے سو سال پہلے گہرے سمندر میں جہاں ٹائی ٹینک غرق ہوا تھا اسی جگہ پر اس مسافر جہاز کو لے جایا جائے گا اور جس وقت حادثہ پیش آیا تھا عین اس وقت جہاز میں ایک یادگار تقریب منائی جائے گی۔ تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جہاز میں موجود مسافروں کی دلچسپی کے لئے مزیدار کھانے، مشروبات، موسیقی اور کھیلوں سمیت مختلف چیزیں فراہم کی گئی ہیں۔

ٹائی ٹینک میں مرنے والوں کی یاد میں ایک امریکی فنکارہ جیمز کیمرون کی فلم کا مشہور گانا ‘مائی ہارٹ ول گو آن’ بھی پیش کریں گی۔ دوسری جانب ٹائی ٹینک کی سو ویں برسی کے موقع پر ہانگ کانگ کے ایک ہوٹل میں خاص ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس ڈنر میں وہ تمام کھانے موجود ہیں جو ٹائی ٹینک کے مسافروں نے آخری عشایئے میں کھائے تھے۔ اس شاندار عشایئے میں شامل ہونے کے لئے ہر شخص کو ہانگ کانگ کے پندرہ ہزار ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔