ٹانک(جیوڈیسک)ٹانک انتظامیہ نے عمران خان کی امن ریلی کو روکنے کے کئے تما م تیاریاں مکمل کر لیں۔ پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ایف سی کے دستے بھی تعینات کر دیے۔شہر میں ہائی الرٹ ،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔
ٹانک کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی امن ریلی کو وزیرستان جانے سے روکنے کی خاطر ڈیرہ ٹانک روڈ پر مانجھی خیل چیک پوسٹ کے قریب کنٹینرز کھڑے کر کے روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کر دیا اور رات کی تاریکی میں انتظامیہ کسی بھی وقت ٹانک کو ڈیرہ سے ملانے والی واحد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دے گی۔سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیس کے 1500 جوانوں کے علاوہ ایف سی کی 5 پلاٹونز بھی تعینات کر دی گئی ہیں ۔شہر میں ہائی الرٹ ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کسی بھی ناکوشگوار صورت حال سے نمٹنے کی خاطر فوج کو چوکس رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔نامعلوم افراد کی جانب سے ٹی ٹی پی کے نام سے دھمکی آمیز پمفلٹ کی تقسیم کے بعد سیکیورٹی سخت ہے ۔شہر کے داخلی راستوں پر ناکے لگائے جا چکے ہیں ۔ادھر جنوبی وزیرستان میں امن مارچ کے حوالے شہر کو دلہن کی طرح سجایا دیا گیا۔