متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ٹھٹہ کے قریب ٹریفک حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطا ف حسین نے مطالبہ کیا کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور مربوط اقدامات کئے جائیں الطاف حسین نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ الطاف حسین نے صدر ، وزیر اعظم اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ حادثے میں جاں بحق و زخمی افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔