ٹریفک پولیس اہلکار گجرات میں ٹریفک کا نظام درست کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ شیخ عمر

گجرات (جی پی آئی) ٹریفک پولیس اہلکار گجرات میں ٹریفک کا نظام درست کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ن کے راہنما شیخ عمر اعجاز نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ چوک پاکستان میں تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا عوام کے ساتھ انتہائی نازیبہ رویہ ہے ، اور سارا دن پولیس اہلکار بلاوجہ شہریوں کو تنگ کرتے رہتے ہیں اور چالان کرتے ہیں ، جبکہ پولیس کے اہلکار ٹریفک کا نظام درست کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے یہی وجہ ہے کہ ریلوے روڈ ، سرگودھا روڈ ، فوارہ چوک ، مچھلی چوک ، جیل چوک ، کچہری چوک اور چوک پاکستان میں کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے اور پولیس اہلکار صرف چالان کرنا ہی اپنی ذمہ داری تصور کرتے ہیں ، جبکہ غلط پارکنگ اور تیز رفتاری اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کسی بھی قسم کا آپریشن نہیں کیا جاتا ، جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کام صرف چالان کرنا ہے اور عوام کو تنگ کرنا ہے ، محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران ٹریفک نظام درست کرنے کیلئے بھی عملی اقدامات کریں اور ٹریفک پولیس کا رویہ درست کیا جائے۔