ٹریفک پولیس ملازمین کا ٹرانسپورٹروں پر تشدد معمول بن گیا ہے
Posted on January 11, 2013 By Majid Khan گجرات
گجرات(جی پی آئی) ٹریفک پولیس ملازمین کا ٹرانسپورٹروں پر تشدد معمول بن گیا ہے تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس گجرات جو کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور ٹریفک کنڑول بھی نہیں کرپارہی شہر کی مختلف شاہراوں پر تعینات پولیس ملازمین بلا وجہ چنگ چی، آٹو رکشہ ، موٹر سائیکل سواروں اورلوڈر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ہراساں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور ان کا رویہ بھی انتہائی نا زیبہ ہوتا ہے۔
گزشتہ روز بھی چوک پاکستان میں تعینات ملازمین نے چنگ چی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بلا وجہ چالان کرکے چنگ چی کوبند کردیا۔پولیس کے اس رویہ کے خلاف تاجروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں نے بھی احتجاج کیا ہے اور ڈی پی اوگجرات ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو انسانیت کا درس دیا جائے اور ان کو بتایا جائے کہ وہ قوانین کی پاسداری پر عمل کو یقینی بنائیں ناکہ شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کیلئے تشدد کا راستہ اپنائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com