ٹریفک پولیس گجرات کی نااہلی کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا

گجرات (جی پی آئی) ٹریفک پولیس گجرات کی نااہلی کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق نیو فرنیچر مارکیٹ روڈ لال مسجد ، کملی والا گرلز ہائی سکول ، ریلوے روڈ پر ٹریفک کا کئی کئی گھنٹے جام رہنا معمول بن گیا ہے ، جبکہ چند ہی قدموں کے فاصلہ پر واقعہ ٹریفک پولیس کا دفتر بھی واقعہ ہے ، جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار شہر بھر میں صرف شہریوں کو تنگ کرنے اور بلاوجہ چالان کرنے کو ہی اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں ، سکول اور دفاتر کے ٹائم میں شہر بھر میں تمام شاہرائیں جام ہو جاتی ہیں اور ٹریفک اہلکار چالانوں میں مصروف رہتے ہیں ، عوامی حلقوں نے اعلیٰ ذمہ داران افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کا نظام درست بنانے کیلئے عملی طور پر اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کی طرف بھی اسی طرح ہی توجہ دیں جس طرح چالان کرنے پر دی جاتی ہے۔