دس سال بعد بھی اسٹنٹ ماسٹر اکشے کمار کی اپنی بیگم ٹوئنکل کھنہ سے محبت کم نہیں ہوتی۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر وہ کہتے ہیں کہ ٹوئنکل کھنہ کے بغیر ایک دن بھی نہیں رہ سکتے۔
بھارتی فلموں میں اسٹنٹ کرنے کے ماہر اکشے کمار کی شادی کو ویسے تو ایک عشرہ گزر چکا ہے مگر وہ آج ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی بیگم سے ویسی ہی محبت کرتے ہیں جیسے وہ شادی سے پہلے کرتے تھے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹوئنکل کے ہوتے ہوئے انٹر نیٹ سائیٹ گوگل کی کیاضرورت ہے۔ ہر سال بیگم کی سالگرہ پر ہیرے کا تحفہ دیتا ہوں۔