لاہور(جیوڈیسک)ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس چار مارچ کو شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر خواجہ محمد ادریس کا کہنا ہے کہ ریس کے لیئے بھارت، ایران اور افغانستان کو بھی دعوت نامے بھیجے ہیں اور امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی ان ایکشن ہونگے۔
انھوں نے کہا کہ گیارہ مراحل پر مشتمل ٹور ڈی پاکستان ریس تیرہ دنوں میں مکمل ہو گی۔خواجہ محمد ادریس کے مطابق پاکستان کے تمام اداروں اور صوبوں کو شرکت کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے اور جو ٹیم شرکت نہیں کرے گی اس کے ووٹنگ حقوق واپس لیے جائیں گے۔