ٹھٹہ: سیم نالوں میں پانی کی سطح برقرار

thatta

thatta

ٹھٹہ کے سیم نالوں میں پانی کی سطح آج بھی برقرار ہے اور متاثرین کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ان کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششیں غیر تسلی بخش اور ناکافی ہیں۔ بارش تھمے 55 دن گذر گئے مگر ٹھٹہ کے کئی علاقے آج بھی زیر آب ہیں لوگ گھروں سیمحروم اور روزگار ختم ہوگیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہیکہ ٹھٹھہ کیڈی سی او محمد جعفر عباسی نے اپنی ماتحت نتظامیہ پراندھا اعتماد کرکے انہیں ان کے حوالے کردیا ہے مگر ضلعی انتظامیہ انہیں دوسرے درجے کا شہری سمجھہ کر ملنے والے نئے راشن کے بجائے پرانا اور خراب راشن دے رہی ہے جس کے باعث وہ اور ان کے بچے بیمار ہورہے ہیں۔