ٹی ایم اے حکام کی نااہلی سے شہر گندگی کا منظر پیش کر رہا ہے

گجرات : ٹی ایم اے حکام کی نااہلی سے شہر گندگی کا منظر پیش کر رہا ہے ، قمر سیالوی روڈ ، پرنس چوک ، ریلوے روڈ ، مسلم بازار ، رامتلائی روڈ و دیگر علاقہ جات میں نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے جہاں پر گندا پانی کھڑا ہے وہاں پر ساتھ ہی ساتھ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، جبکہ مچھروں کی بھرمار بھی ہے ، شہر میں مختلف قسم کے موذی امراض پھیلے ہوئے ہیں ، جس سے شہر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہسپتال اور ڈاکٹر حضرات کے پاس رش دیکھنے کو مل رہا ہے ، جبکہ ٹی ایم اے حکام نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ،اور صفائی کا انتہائی ناقص انتظام ہے ، جبکہ بجلی کے پول بھی چوبیس گھنٹے جلتے رہتے ہیں ، جبکہ بجلی کا بحران پہلے ہی جاری ہے جس کی بھاری رقم عام عوام سے وصول کی جا رہی ہے ۔