پی سی بی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنجاب حکومت کے مابین تعلقات بہتر ہونا شروع ہو گئے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کے لاہور میں انعقاد کے لیے پنجاب حکومت تین ہزار پولیس اہلکار فراہم کرے گی۔ لاہور میں ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد کی سربراہی میں پی سی بی کا چھ رکنی وفد اور لاہور پولیس کے اعلی حکام کے مابین قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی سیکورٹی پر تفصیلی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر نے بتایا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی سیکورٹی کے لیے تین ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ہوں گے۔ اس موقع پر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیکورٹی انتظامات سے ثابت کر دیں گے پاکستان میں سیکورٹی کوئی ایشو نہیں ہے۔