ٹی20 ورلڈ کپ (جیوڈیسک) پالی کیلے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو نے کو ہیں ،ورلڈٹی20میں پاکستان کاپہلا میچ اب دورنہیں اور مقابلہ ہے نیوزی لینڈ سے۔ یہ پالی کیلے میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کا 9 واں مقابلہہو گا۔ تک کھیلے گئے میچز میں پاکستان کاپلہ بھاری ہے،پاکستان نے پانچ تو کیویز نے تین میچ جیتے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں اسی میدان پرآمنے سامنے ہوں گی جہاں پچھلے سال کیویز نے پاکستان کاجوحشرکیا،وہ ڈراونے خواب سے کم نہیں ،جب کامران اکمل کی دریا دلی نے روس ٹیلر کو سنچری بنانے کاخوب موقع دیا۔
کیویز کو سب سے زیادہ امید ہوگی برینڈن میک کولم سے جو پاکستان کے خلاف 5میچز میں 137رنز بنا چکے ہیں۔ ساتھ ہی فاسٹ بولرٹم ساوتھی بھی خطرہ بن سکتے ہیں جن کے ہاتھ لگی ہیں پانچ میچز میں گیارہ وکٹیں ۔ پاکستان کی طرف سے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے موثر کھلاڑی شاہدآفریدی رہے ہیں ، جنھوں نے 8 میچزمیں 133رنز بنائے ،اور بارہ وکٹیں بھی حاصل کیں، لیکن عمر گل کو کیویز کبھی بھول نہیں سکتے،جنھوں نے 2009 میں اوول لندن میں صرف 6 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھی۔