ٹی20 ورلڈ کپ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ڈی میں شامل پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو تیرہ رنز سے شکست دے دی ۔ مین آف دی میچ ناصر جمشید کو قرار دیا گیا۔ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوفتح کیلئے ایک سو اٹھہتر رنز کا ہدف تھا۔ جس کے تعقب میں نیوزی لینڈ صرف ایک سو چونسٹھ رنز بنا سکی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نکولین نے سب سے زیادہ تینتیس رنز بنائے ۔ سعید اجمل سب سے زیادہ کا میاب بائولر رہے انہوں نے تیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ پاکستان کی جانب سے ناصرجمشید نے صرف پینتیس گیندوں میں چھپن رنزبنائے۔انکی اننگز میں چارچھکے دو چوکے شامل تھے۔ پالی کیلے میں پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستتر رنز اسکور کئے۔عمران نذیر اور محمد حفیظ نے ٹیم کوسینتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پہلی وکٹ ٹم ساؤتھی نے عمران نذیرکو اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے لی۔
عمران نے پچیس رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے دوسری وکٹ کی شراکت میں چھہتر رنز کااضافہ کیا۔حفیظ تینتالیس رنز بناکر بولڈکردیا۔ ناصر جمشیدکو نیتھن مک کلم نے وٹوری کی گیند پر کیچ کیا۔عمراکمل تئیس اور شاہدآفریدی بارہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کے ٹم سائوتھی اور جیکب اورم نے دو،دو وکٹیں لیں۔