ٹی20کپ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کی، عالمی مقابلے کے سپرایٹ مرحلے کے اختتامی روز آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا ۔سیمی فائنل میں رسائی کیلیے قومی ٹیم کو میچ میں لازمی فتح کی ضرورت ہے۔ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے کولمبو میں نیٹ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کپتان محمد حفیظ کہتے ہیں کہ کینگرویز کے خلاف فتح کیلیے پرعزم ہیں ۔ٹیم بھارت کے خلاف کی جانے والی غلطیوں کو نہیں دھرائے گی۔ آسٹریلیا پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کریں گے۔ حفیظ کے مطابق ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
آسٹریلین کپتان جارج بیلی کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھے گی ۔پاکستانی ٹیم متوازن ہے جو کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی اہل ہے تاہم گرین شرٹس کو شکست دے کر فائنل فور میں رسائی کیلیے پرعزم ہیں۔پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دس ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے پاکستان نے پانچ اور آسٹریلیا نے چار میچ میں کامیابی اپنے نام کی ہے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔میگاایونٹ میں آسٹریلیا نے انیس میں سے تیرہ میچ جیتے ہیں جبکہ چھ میں شکست کا سامنا کیا ہے۔کولمبو کے آرپریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ تین بجے شروع ہوگا۔