ٹیم میں انتشار پھیلانا نہیں چاہتا تھا ، عبدالرزاق

Abdul Razzaq

Abdul Razzaq

آل راونڈرعبدالرزاق نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا ہے۔ رزاق نے نوٹس کا جواب قانونی مشیر کی مشاورت کے بعد دیا ہے۔ عبدالرزاق سری لنکا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بعد وطن واپسی پراس وقت تنازعہ میں گھر گئے تھے۔ جب انہوں نے سیمی فائنل سے ڈراپ کرنے کا ذمہ دار کپتان محمد حفیظ کو قرار دیا۔

پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عبدالرزاق کو شوکاز نوٹس دے کر سات دن میں جواب دینے کو کہا تھا۔ قانونی مشیر سے مشاورت کے بعد اپنے جواب میں عبدالرزاق نے موقف اختیار کیاکہ انکے کپتان محمد حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ سیمی فائنل میں ٹیم کی ہار کا افسوس تھا ، اس لئے جذبات میں آکر بیان دیدیا ، مقصد ٹیم میں انتشار پھیلانا نہیں تھا۔ اپنے بیان پر معذرت خواہ ہیں آئندہ زیادہ محتاط رہیں گے۔