سرگودھا : (جیو ڈیسک) وکلاء کی ہڑتال کے باعث ٹیچر تشدد کیس کی سماعت انیس اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت انیس اپریل کو شہادتیں قملبند کرے گی۔
ٹیچر تشدد کیس کے مرکزی ملزم پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری محمد اسلم مڈھیانہ اور اس کے پانچ ساتھیوں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تاہم سرگودھا میں گذشتہ روز وکیل پر فائرنگ کے خلاف ضلع بھر میں وکلا کی ہڑتال کے باعث اسلم مڈھیانہ کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس پر فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت انیس اپریل تک ملتوی کر دی۔
اسلم مڈھیانہ کے داماد ندیم سرور مڈھیانہ کی درخواست منسوخی ضمانت کی سماعت بارہ اپریل کو ہو گی۔