ٹیکس آڈٹ کیلئے ٹیکس گذاروں کا انتخاب

FBR

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس سال دوہزاربارہ کے لئے ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد ٹیکس گذاروں کا ٹیکس آڈٹ کیلئے انتخاب کر لیا ہے۔ یہ انتخاب ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔

ممبر ٹیکس گذار آڈٹ مصطفی اشرف نے تقریب کی صدارت کی ۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ لارج ٹیکس گذار یونٹس اور ریجنل ٹیکس دفاتر میں ٹیکس ریٹرنز داخل کرانے والے کل چار لاکھ اڑتالیس ہزار تین سو بارہ ٹیکس گذاروں میں سے پندرہ فیصد ٹیکس گذاروں کا انتخاب کیا گیا جن میں سے کارپوریٹ سیکٹر کے ایک ہزار دو سو سترہ اورنان کارپوریٹ کیسز میں سے 2فیصد یعنی آٹھ ہزار پانچ سو تئیس کیسز کا انتخاب ہوا۔

ممبر ٹیکس گذار آڈٹ مصطفی اشرف نے اس موقع پر کہا کہ سب افراد قومی ذمے داری سمجھتے ہوئے ٹیکس جمع کرائیں ، بالخصوص بھاری آمدن کے حامل افراد اس سلسلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔