وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے وصولیوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی ام ور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر ہاوس میں ٹیکس ریفارمز کو آرڈی نیشن گروپ کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم نے وفاقی وزیر کو آئندہ بجٹ کے لئے تیار کی گئی مختلف تجاویز پر بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے گروپ کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ تجارت اور معیشت کو وسعت دینے، تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے اورا سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے قابل عمل تجاویز مرتب کریں۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایف بی آر بجٹ اہداف حاصل کرلے گا۔ اس دوران ایف بی آر کے سینئر ممبر اسرار روف نے اجلاس کو محصولات میں اضافے کے لئے ٹیکس پالیسی میں بہتری لانے کی حکمت عملی پر پریزنٹیشن دی۔