اسلام آباد : (جیو ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ممتاز حیدر رضوی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے مقرر کیا گیا ایک ہزار نو سو باون ارب روپے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ جولائی دو ہزار گیارہ سے فروری دو ہزار بارہ تک ایک ہزار ایک سو تئیس ارب روپے تک کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں جبکہ ہدف ایک ہزار ایک سو سولہ ارب روپے تھا۔ ان وصولیوں میں سندھ کی جانب سے کی گئی تیرہ ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں بھی شامل ہیں۔ ان مدوں میں تقریبا پانچ ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ ہونا ابھی باقی ہے۔