ٹیکسلا : عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں، نواز شریف

nawaz sharif

nawaz sharif

ٹیکسلا : (جیو ڈیسک)میاں نواز شریف نے ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم سے کئے گئے کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی صورتحال کا جلد پتہ چل گیا تو ہم نے راستے الگ کرلئے،پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے،عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں۔ٹیکسلا میں جلسہ  عام سے کطاب کرتے ہوئے نواز لیگ کے سربراہ نواز شریف  نے کہا کہ  گزشتہ انتخابات میں مشرف نے بھرپور دھاندلی کی، ہم نے نیک نیتی کا ثبوت دیامگر ان کی نیت میں کھوٹ تھا،ججوں کی بحالی جس انداز میں ہوئی عوام جانتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ بتایا جائے پانچ سال میں عوام کے لئے کیا گیا؟ غربت، مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیا گیا،کرپشن انتہا کو ہے،ملک کی خودمختاری کا مذاق اڑایا گیا، ہم نے پاکستان کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی،ایبٹ آباد آپریشن کے وقت ملک کی خودمختاری کے تحفظ کا وقت تھا۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم نے امریکا کی 5ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کرایٹمی دھماکے کئے، پاکستان کوایسی قیادت چاہئے جوملک کی خودمختاری کا تحفظ کرسکے، انہوں نے جلسہ کے شرکا سے کہا کہ میں الیکشن کے لئے نہیں ملک کی بقا کے لیے آپ کے پاس آیا ہوں،آپ کا ملک خطرے میں ہے، مجھے نہیں آپ کو بھی ملک کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔

نواز شریف نے کہا کہ بیرون ملک پڑے 6کروڑ ڈالر پاکستانی عوام کے ہیں، 6کروڑ ڈالر کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بیرون ملک رکھا پیسہ پاکستانی قوم کو واپس ملے گا،پیسہ واپس لانے کے لیے خط لکھنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے والی طاقتوں سے ٹکرا جائیں گے،کوئی ہے جیسے بلوچستان، لیاری اور کراچی کے امن کی فکرہو یہ اقتدار نہیں قانون کی حکمرانی کی جنگ ہے۔

نواز شریف نے کہاکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،کمر کس لیں پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے،عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں۔