پاؤلا براڈویل کا سیکورٹی کلیئرنس معطل

Paula Broadwell

Paula Broadwell

امریکا (جیوڈیسک) امریکی فوج نے سابق سی آئی اے چیف جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے ساتھ خبروں میں منظرعام پر آنے والی پاؤلا براڈویل کا سیکورٹی کلیئرنس معطل کردیا ہے۔

ویسٹ پوائنٹ گریجویٹ پاؤلا براڈویل کو امریکی انٹیلی جنس افسر کی اجازت کے بعد اعلی سیکورٹی کلیئرنس دی گئی تھی تاکہ وہ بیس میں کام کرسکیں اور اہم معلومات تک رسائی حاصل کریں لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر براڈویل کی سیکورٹی کلیئرنس معطل کردی گئی ہے۔ کسی بھی امریکی کی سیکورٹی کلیئرنس معطل کردینا معمولی بات نہیں ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق پاؤلا براڈویل کے کمپیوٹر سے تحقیقات کے دوران خفیہ دستاویزات ملی ہیں جس کے بعد ان کی سیکورٹی کلیئرنس معطل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔