آئی سی سی کی جانب سے سات سال کی پابندی کے خلاف فاسٹ بولر محمد آصف کی اپیل پر سماعت پانچ فروری کو ہو گی۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پرآئی سی سی نے آصف پر ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی لگا دی تھی۔
آصف نے عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی جس کی سماعت سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔ آصف کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کا موقف ہے کہ انہیں غیر قانونی طور پر اتنی بڑی سزا دی گئی۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی نے سلمان بٹ دس ، محمد آصف سات اور محمد عامر کو پانچ سال پابندی کی سزا سنائی تھی۔ تینوں کھلاڑی برطانیہ میں جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں۔