پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایتی ارکان اسمبلی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پارٹی میں کوئی نیا گروپ نہیں بنا رہے اور ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کے کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی جو پارٹی کے خلاف ہو۔ وزیراعلی ہاس میں ہونے والے اجلاس میں بانوے میں سے تراسی ارکان نے شرکت کی جبکہ تین ارکان بیرون ملک ہیں اور چھ ارکان شریک نہیں ہوئے تاہم ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کے ساتھ مختلف ملاقاتوں میں شریک تمام ارکان گروپ کی صورت میں اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خورشید شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق یہ ارکان پارلیمانی پارٹی سے قبل ڈاکٹر ذوالفقارمرزا سے ملاقات بھی کرکے آئے جس کے باعث پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سات بجے کے بجائے نو بجے دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا او دو گھنٹے تک جاری رہا ۔ اجلاس میں بلدیات نظام پر بھی بات ہوئی ۔ وزیراعلی سندھ نے ارکان کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ بلدیاتی نظام یہ کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کیا جائیگا جو صوبے کی عوام کو قبول نہ ہے۔