اسلام آباد : (جیوڈیسک)رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 16.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے نومبر 2012 کے دوران 6 کروڑ 43 لاکھ 11 ہزار ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے زیر نظر عرصہ کے دوران 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا تھا۔
زیر نظر عرصہ کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم مجموعی طور پر پام آئل کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔