اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی کے تاریخی مقام وینس میں سیلاب نے روز مرہ کی زندگی کو درہم برہم کر دیا۔خراب موسم اور بارشوں کی وجہ سے وینس کی نہروں میں طغیانی آگئی۔ سیلاب کی وجہ سے وینس کے مشہور تاریخی سینٹ مارک اسکوائر میں پانی بھر چکا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پر سیلاب کے باعث شہر کے ہوٹلوں سمیت زیادہ تر دکانوں کوبند کر دیا گیا ہے۔
سیاحوں کو بھی یہاں سیلاب کی وجہ سے سخت مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر میں بہت کم دکانیں کھلی ہیں جہاں خریداری میں لوگ قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔