پاور کمپنیوں کو فرنس آئل کی سپلائی جاری ہے، پی ایس او

PSO

PSO

پی ایس او تمام پاور کمپنیوں  کو فرنس آئل کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان پی ایس او کے مطابق پی ایس او کے پاس تسلی بخش فرنس آئل کا اسٹاک موجود ہیں جو کہ آئندہ پچیس دن کی ملکی ضرورت کو پوری کرنے کیلئے کافی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ایس او پاور کمپنیوں کو بلا تعطل فرنس آئل فراہم کر رہی ہے اور اس میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے اس کے علاوہ مزید فیول درآمد کرنے کیلئے پی ایس او کی حکمت عملی موجو د ہے۔ ملک میں توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے پی ایس او مسلسل سرگرم ہے۔