پاک ،امریکا اعلیٰ سطح کے مذاکرات دفتر خارجہ میں جاری

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) حنا کھر کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات کی بحالی اور افغانستان میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات دفترخارجہ میں جاری ہیں۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کررہی ہیں جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیرخارجہ تھامس نائیڈز کر رہے ہیں۔

مذاکرات میں سیکریٹری خارجہ، شیری رحمان، کیمرون منٹر اور سیکیورٹی حکام بھی شریک ہیں۔ مذاکرات میں پاک امریکا تعلقات کی بحالی اور افغانستان میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔