پاکستان: (جیو ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ پاکستان کو افغانستان پر شکاگو سمٹ میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے لیکن پاکستان نے اس سمٹ میں شرکت کا فیصلہ اب تک نہیں کیا۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں ۔ ہم ایسی خبروں کی تردید کرتے ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا مقصد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بند کرنا ہے۔
امریکی سفارتکانے کی نئی عمارت کے تعمیر کی حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر وزارت خارجہ متعلقہ اداروں سے بات چیت کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات میں سیاچین کا مسئلہ بھی باقی تمام مسائل کے ساتھ زیر بحث ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ مئی کے دوسرے ہفتے میں وزیر اعظم برطانیہ کے دورہ کرینگے۔