پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاک بنگلہ دیش سیریز کے سیکیورٹی پلان کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے جنوری میں بنگلہ دیش کی سیکورٹی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ وزارت داخلہ سے ملنے والے سیکیورٹی پلان کے تحت بنگلہ دیشی سیکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی جائے گی۔ جس کے بعد وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی کی درخواست پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے آمادہ ہوگئی لیکن دورہ کو سیکورٹی پلان سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔