وزراکی سطح پر ہونے والے حالیہ پاک بھارت تجارتی مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ میں حائل رکاٹوں کو دور کرنے پر اتفاق ہوا۔ سیکرٹری سطح پر گزشتہ برس بھارت اور وزراسطح پر پاکستان میں ہونے والے حالیہ تجارتی مذاکرات میں رواں سال دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کی راہ ہموار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
صنعتکاروں کی رائے ہے کہ پاک بھارت تجارت کے فروغ سے دونوں ملکوں کے عوام کا فائدہ ہو گا۔ صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہورعرفان قیصر شیخ کا کہنا ہے کہ پچھلے تین سالوں سے پاک بھارت تجارت کا اوسط سالانہ حجم ایک ارب اسی کروڑ ڈالر ہے۔ جس میں پاکستان کا حصہ بیس کروڑ ڈالر جبکہ بھارت کی جانب سے ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔