پاک بھارت میں دوریاں دور کرنے کے لئے بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چایئے، بھارتی کرکٹ بورد کے رکن سدھو نے تجویز دے دی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز نوجوت سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے دورے کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی چاہیے کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ جوابی سیریز کھیلے، سیریز کا انعقاد پاکستان میں ممکن نہیں تو اس کے لیے متبادل جگہ تلاش کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میچز سے دونوں ممالک کے عوام میں دوریاں اور نفرتیں ختم ہوں گی اور محبتیں بڑھیں گی۔ فیروز شاہ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بیٹسمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجھے ہمیشہ عزت دی گئی۔ پاکستان جانے کے بعد کبھی محسوس نہیں ہوا کہ میں کسی دوسرے ملک میں ہوں۔
سدھو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں کرکٹ بہترین کردار ادا کرسکتا ہے اور کرکٹ کی محبت کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔