وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کا عمل پائیدار اور اس کو نتیجہ خیز بنانا ضروری ہے۔
یہ بات انہوں نے بھارتی لوک سبھا کی اسپیکر میرا کمار سے ایک ملاقات میں کہی جنہوں نے وزیراعظم گیلانی سے وزیراعظم ہاس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے جامع مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلے ضروری ہے۔ اس سے باہمی فاصلوں میں کمی آئے گی اور رابطوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کا عمل پائِیدار ہونا چاہیے۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے جامع مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ان کی تجویز کو تسلیم کیا۔