لاہور(جیوڈیسک)کرکٹ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی سیریز کے لیے معاملات بھی طے پا گئے جس پر صدر پی ایچ ایف قاسم ضیا نے خوشی کا اظہار کیا۔
پی ایچ ایف کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی سیریز کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ دونوں ٹیمیں چھ سال بعد ہمسایہ ملک میں اِن ایکشن بھارتی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نریندر بترا 29 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا نے دنیا سے گفتگو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا انتیس دسمبر کو بھارتی ہاکی حکام سے سیریز کے دیگر معاملات طے پا جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ہاکی سیریز کے مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔ حال ہی میں دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آسٹریلوی سرزمین پر چیمپئنز ٹرافی میں آمنے سامنے آئے جس میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماں کو ہرا کر کو تیسری پوزیشن حاصل کی۔