پاک فوج کی لیگل برانچ کے ایڈووکیٹ جنرل نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی ہے اور میمو کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے کل کے تحریری فیصلے کی نقل حا صل کرلی ہے۔ پاک فوج کی جیگ برانچ کے نمائندوں نے آج سپریم کورٹ بلڈنگ میں اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق جیگ برانچ کے نمائندوں نے میمو گیٹ اسکینڈل میں اٹارنی جنرل کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بیان حلفی و جوابات داخل کرنے کے حوالے سے مشاورت بھی کی ۔