پاکستان(جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کل بدھ کو چار روزہ دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی آرمی چیف کا روس کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
حکام کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اپنے دورہ روس کے دوران روس کے چیف آف جنرل سٹاف نیکولئی ماکاروف سمیت روسی عسکری قیادت سے ملاقاتوں سمیت پاک روس دفاعی اور فوجی تعلقات سے متعلق مذاکرات میں شریک ہوں گے جبکہ ان کے روسی دفاعی تنصیبات کے دورے بھی ہوں گے، ذرائع کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی کی روسی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور روس کے مابین فوجی ٹرانسپورٹیشن کے لئے استعمال کئے جانے والے ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹروں اور ٹی اسی یو ڈی ٹینکوں سمیت دیگر فوجی سازوسامان پر بھی بات چیت ہوگی۔