جنوبی افریقہ نے اگست میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔ چیئرمین ذکا اشرف کے مطابق وطن واپسی پر ایگزیکٹو کونسل اوربورڈ کے دیگر عہدے داروں سے ملاقات کے بعد آفر کا جواب دیں گے۔ دبئی میں ذکااشرف کی آسٹریلوی حکام سے ملاقات میں اس سال ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے پیش نظرسیریز میں بیس اوورز کے دو میچوں کااضافہ کردیا گیا ہے،سیریز اب پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مبنی ہوگی۔ اگست میں شدید گرمی اور رمضان کی وجہ سے سیریز یواے ای میں منعقد نہیں ہوسکتی۔کرکٹ سی اے کے مطابق جنوبی افریقہ میں سیریز کے اخراجات بھی کم ہونگے۔ذکا اشرف نے انگلینڈ بورڈ سے دوہزار تیرہ میں بھارت کی شمولیت سے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے انعقاد کو بھی کہاہے۔