پاکستان اسٹیل ملز:بیل آؤٹ پیکج کی پانچ ارب کی دوسری قسط مل گئی

Pakistan Steel Mills

Pakistan Steel Mills

پاکستان اسٹیل ملز(جیوڈیسک) وزرات خزانہ نے پاکستان اسٹیل ملز کیلئے بیل آؤٹ پیکج کی دوسری قسط جاری کردی ہے۔ قسط کا مالی حجم پانچ ارب روپے ہے۔ ترجمان نے رقم اسٹیل مل کے اکاونٹ میں منتقل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز خام مال کی خریداری اور پیداوار بڑھانے میں استعمال کئے جائیں گے۔پاکستان اسٹیل کو انتیس اگست کو بیل آؤٹ پیکج کی تین ارب ساٹھ کروڑ روپے کی پہلی قسط ملی تھی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں سال جولائی میں انتظامیہ کا پیش کردہ بزنس اور مل کی بحالی کا پلان منظور کرتے ہوئے اسٹیل مل کو چودہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بیل آؤٹ پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔